بلوچ گلزمین ءِ جارچین

 

 وش آتکے

|

 Download Balochi Font and view Balochi text uniquely 

| گوانک ٹیوب | لبزانک | نبشتانک | سرتاک

|

Saturday, May 29, 2010

بی این پی( مینگل ) کے مظاہرے پر سیاسی کارکنان پر گولیوں کی بوچھاڑ :بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی دفتر اطلاعات سے جاری کردہ بیان

کوئٹہ ( پ ر )بی این پی ( مینگل ) کے مظاہرے پر سیاسی کارکنان پر گولیوں کی بوچھاڑ ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘ پاکستان اور اس کےاداروں سے اچھائی کی توقع حماقت ہے ‘ اس سے چھٹکار ہ کا واحد حل جدوجہدآزادی ہے جس میں شامل ہوئے بغیر شہید ہونے والوں کی شہادتوں کا بدلہ نہیں لیا جاسکتا ۔ان خیالات کااظہار بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی دفتر اطلاعات سے جاری کردہ بیان میں گزشتہ دنوں کوئٹہ میں بی این پی ( مینگل ) کےمظاہرے پر ایف سی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کیا گیاہے ۔بیان میں کہا گیاہےپنجاپی ریاست کو بلوچ کسی بھی صورت میں قبول نہیں اس نے بلوچ کو صفحہہستی سے مٹاکر اس کی سر زمین اور وسائل پر قبضے کا حتمی فیصلہ کررکھا ہےاب ہمارے پاس اپنی سر زمین اور غیر ت کے دفاع کے لیے لڑنے کے سواءکوئیراستہ نہیں ۔ پارلیمانی طرز سیاست اورجمہوریت کی رٹ لگانے والے اپنے بہتےخون کو دیکھ کر ہی ہوش کا ناخن لیں ۔وقت کتابی باتوں اور تاریخ کی کی بھول بھلیوں میں اُلجھنے کی نہیں دشمن کے مقابلے میں راست اقدام اٹھانےکی ہے ۔کوئٹہ میں شہید ہونے والے سیاسی کارکنان کی شہادتوں کا تقاضا ہے کہ پارلیمانی سیاست سے امیدیں وابستہ کرنے والی جماعتیں اپنا قبلہ درست کرکےواضح طور پر آزادی کی جدوجہد کرنے والی جماعتوں کے کاروان میں شامل ہوں ۔